Breaking News

کراچی :واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو تیل کی فراہمی بند

پاکستان سٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو تیل کی فراہمی بند کر دی ہے جس کے باعث قومی ائیر لائن کا فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے ، چار پروازیں منسوخ کر دی گئی جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں ۔ پاکستان سٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ائیر لائن پی آئی اے کوتیل کی فراہمی روک دی ہے ۔ پی آئی اے نے پی ایس او کو ایک ہفتے تیل کی ادائیگی کی ہے اور سابقہ بقایاجات ادا نہیں کئے ہیں ۔ تیل کی فراہمی بند ہونے سے ائرلائن کا آپریشن متاثر ہوا ہے ۔ کراچی سے جدہ ، گوادر ، ژوب جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ کراچی سے کوالالمپور ، کراچی سے پشاور پی کے 354 ، کراچی سے اسلام آباد پرواز پی کے 368 ، کراچی سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 340 تاخیر کا شکار ہیں ۔ کراچی سے کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898 اور کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 854 روک دی گئی ہے ۔ پروازوں کے رکنے سے مسافروں کی مشکلات میں ایسے وقت میں اضافہ ہوا ہے جب وہ اپنوں میں عید منانے کے لئے آبائی علاقوں کو جا رہے ہیں ۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved