Breaking News

گوجرانوالہ: ریسکیو 1122 کا اکاؤنٹنٹ رشوت لیتے گرفتار، دستخط شدہ نوٹ برآمد

اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے ریسکیو 1122 کمپلیکس پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران اینٹی کرپشن ٹیم نے ریسکیو اکاؤنٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ریسکیو اکاؤنٹنٹ کے قبضے سے دستخط شدہ نوٹ برآمد ہوئے۔ ملزم محمود نے 200 سے زائد اہلکاروں سے رشوت لی، ملزم پر فنڈز میں 80 ہزار کی مبینہ کرپشن کا بھی الزام تھا۔ اکاؤنٹنٹ محمود احمد تنخواہوں، واجبات کی ادائیگی کیلئے اہلکاروں سے رشوت لیتا تھا۔ چھاپہ کی کارروائی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی منظوری سے کی گئی۔ ملزم محمود نے 200 سے زائد ریسکیو اہلکاروں سے چیک پاس کرنے کے لئے رشوت لی۔ اکاؤنٹ کلرک عثمان کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا،کلک سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved