عید کل ہوگی یا نہیں، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں آج چاند دیکھا جائیگا

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہونگے، سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے اور چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی شہری قریبی کورٹ میں اپنی شہادتیں جمع کرائیں گے۔ شام، عراق، یمن سمیت مختلف ممالک میں بھی عید کل ہونے کا امکان ہے، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں مسلمان سعودی عرب کے ساتھ عید منائیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.