راجن پورمیں کوہ سلیمان پر مسلسل بارشوں کے بعد رود کوہی ندی نالوں میں طغیانی سے لنڈی سیدان کا جام پور اور ہڑند کا راجن پور سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ کوہ سلیمان پر بارشوں سے کاہا سلطان نالے میں طغیانی آ گئی۔ قصبہ میراں پور، نواں شہر، چک پتیات، کاں والا، پتی جمعہ آرائیں کے علاقے زیرآب آ گئے۔ سیلابی پانی سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور درجنوں چھوٹی بستیاں ڈوب گئیں۔ لنڈی سیدان اور ہڑند کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے راجن پور اورجامپور آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں علاقے میں نہ پہنچ سکیں۔
Leave a Reply