ورلڈ ہاکی لیگ: بھارت نے پلے آف میچ میں پاکستان کو 1۔6 سے ہرا دیا

 

قومی کھیل ہاکی کو ایک اور دھچکا، ورلڈ ہاکی لیگ میں بھارت نے قومی ٹیم کو چھ ایک کی بدترین شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے روایتی حریف کیخلاف کھیل کا اچھا آغاز نہ کیا۔ انہیں میچ کے آٹھویں منٹ میں ہی پہلے گول کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم نے وقفے وقفے سے ایک نہیں، دو نہیں پورے پانچ مزید گولز داغے۔ پاکستان میچ کے دوران صرف ایک ہی گول کر سکا۔ اس ناکامی نے قومی ٹیم کی عالمی کپ میں رسائی کو مشکل بنا دیا ہے۔ انہیں میگا ایونٹ میں انٹری کیلئے رواں سال ایشیاء کپ جیتنا ہو گا۔ پاکستان اتوار کے روز چین سے ساتویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.