ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو صوبائی اسمبلی کے چار امیدواروں سے متعلق رپورٹس پیش کی گئیں جن میں سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے مختار احمد بھرتھ کے نام کی منظوری دی۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے گورنر پنجاب کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ کیبنٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی نے متعلقہ افسران اور عہدیداروں کو بھی فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ ڈاکٹر ملک اعجاز احمد کے صاحبزادے ہیں۔ ان کا تعلق سرگودھا سے ہے اور وہ پہلے بھی دو مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔
Leave a Reply