پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی اہلکار بی ایس ایف کے حوالے

پاکستان نے سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی اہلکار کو واپس کر دیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ رہائی جموں بی ایس ایف کی پاکستان رینجرز کے ساتھ مسلسل گفت و شنید کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے، پاک رینجرز نے امرتسر کے واہگہ بارڈر پر اس اہلکار کو بی ایس ایف کے سپرد کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جموں و کشمیر میں بطور کانسٹیبل تعینات سوہن لال ولد گھارو رام ساکن نئی بستی، آر ایس پورہ ضلع جموں 2014 میں چند کسانوں کے ہمراہ غیر ارادی طور پر سرحد عبور کر کے پاکستان کے زیر انتظام علاقے میں چلا گیا تھا۔ اب تین سال بعد پاکستان رینجرز نے سوہن لال کو گھر واپس بھیج دیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.