اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان پاکستان مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان سے باہر نہیں اندر موجود ہیں، پاکستان نے اپنی سرزمین دوسرے ممالک کیخلاف استعمال کرنیکی اجازت نہیں دی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 35 سال سے افغانستا ن میں جاری جنگ سے پاکستان کے علاوہ کوئی دوسرا ملک متاثر نہیں ہوا، افغانستان کو مکمل قیام امن کے لئے پرامن مذاکرات کا راستہ اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے حق میں ہے جس کے لئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان، پاک افغان سرحد کے خطرناک حصوں میں باڑ لگانے اور سرحدی کنٹرول پر کام کر رہا ہے۔
Leave a Reply