کراچی: اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی تفتیش، جگہ جگہ چھاپے، 4 مشتبہ افراد گرفتار

 

شہر قائد میں چار پولیس اہلکاروں کے قتل کا معاملہ، واقعے کا مقدمہ سب انسپکٹر محمد اشرف مغل کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کر چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ دہشتگردوں نے امجد صابری کے قتل والا طریقہ اپنایا۔ امجد صابری پر حملے کے وقت بھی دہشتگردوں نے موٹرسائیکل کی ہیڈ لائٹ جلا رکھی تھی جبکہ پولیس پر حملے میں بھی ہیڈ لائٹ آن تھی۔ سی ٹی ڈی نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جیو فنسنگ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر پولیس اہلکاروں پر تین طرف سے حملہ کیا گیا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق شہید اہلکار بظاہر اسی ہوٹل پر افطار کیلئے آتے تھے۔ تفتیش کیلئے مزید سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ نماز جنازہ کے بعد اے ایس آئی محمد یوسف کی میت مانسہرہ، کانسٹیبل اسرار ہری پور، غازی شبیر کی میت راول پنڈی منتقل کر دی گئی، جبکہ سپاہی خالد کا تعلق کراچی سے ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.