کراچی: 27 ہزار اہلکاروں کیلئے صرف 7 ہزار بلٹ پروف جیکٹس

پولیس ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے مگر اہلکاروں کے پاس حفاظتی ہیلمٹ ہیں نہ بلٹ پروف جیکٹس۔ 27 ہزار اہلکاروں کے لئے صرف 7 ہزار بلٹ پروف جیکٹس دستیاب ہیں۔ حفاظتی انتظامات کی واضح کمی کا اعتراف کرنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے شہید اہلکاروں پر ہی غفلت کا الزام دھر دیا۔ مشتاق مہر نے پولیس کو سافٹ ٹارگٹ قرار دے دیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد بہتر حفاظتی انتظامات کے دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آتا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.