کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، آئی سی سی کا ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے لگے، آئی سی سی نے ستمبر میں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کر دیا، تین ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت، پی سی بی اور آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کی کوششیں رنگ لے آئیں، آئی سی سی نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی منظوری دے دی۔ لندن میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ورلڈ الیون اسی سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ورلڈ الیون کے مقابلے لاہور میں منعقد کروانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ ہوں گے اور انھیں انٹرنیشنل میچ کا درجہ حاصل ہوگا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے مقابلوں کے بارے میں مزید معلومات وقت کے ساتھ ساتھ جاری کی جائیں گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.