کوئٹہ: سارجنٹ کو کچلنے کا معاملہ، مجید اچکزئی 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 

صوبائی دارالحکومت میں وی آئی پی ملزم کی وی آئی پی پیشی ہوئی۔ ٹریفک اہلکار کو گاڑی سے کچلنے کے کیس میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی مجید خان اچکزئی کی ہتھکڑی کے بغیر عدالت میں پیشی ہوئی۔ پولیس نے پہلے مجید خان اچکزئی کو جوڈیشل مجسٹریٹ شاہنواز لانگو کی عدالت میں پیش کیا لیکن ریمانڈ حاصل کئے بغیر واپس تھانہ سول لائنز منتقل کر دیا گیا۔ ڈیڑھ دو گھنٹے کے بعد دوبارہ کچہری لایا گیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.