کیپٹن (ر) صفدر کے اثاثے کتنے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے جے آئی ٹی کو بتا دیا

وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کتنے امیر، کتنی گاڑیاں، کتنی زمین کے مالک، دنیا نیوز نے سب پتا لگا لیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جے آئی ٹی کو بجھوائی گئی تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر کے پاس 10 لاکھ روپے مالیت کا سونا جبکہ 40 لاکھ کیش کی صورت میں موجود ہے۔ کیپٹن صفدر کا اسلام آباد میں ایک پلاٹ ہے لیکن قیمت صرف اڑھائی لاکھ، مانسہرہ میں پلاٹ کی مالیت 7 لاکھ 86 ہزار روپے ہے۔ 160 کنال زرعی ار اضی بھی ہے لیکن مالیت ظاہر نہیں کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کیپٹن صفدر نے راجن پور میں 8 مربع اور 15 ایکڑ زمین کی مالیت ظاہر نہیں کی۔ اپنی اہلیہ کو تحفے میں ملنے والی گاڑی کی قیمت 60 لاکھ جبکہ سعودی عرب میں اپنی گاڑی کی قیمت 20 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.