گائے کا گوشت کھانے کا الزام، بھارتی انتہا پسندوں نے مسلمان لڑکے کی جان لے لی

بھارت میں انتہاپسند پاگل ہوگئے، عید کی شاپنگ کے لیے دلی سے واپس آنے والے سولہ سالہ مسلمان حافظ لڑکے کو ٹرین میں تشدد کر کے مارڈالا۔

بھارت میں انتہاپسندی کا ایک اور واقعہ، دلی میں شاپنگ سے واپس آنے والے سولہ سال کے مسلمان لڑکے حافظ جنید کو ٹرین میں انتہاپسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، ہریانہ کے علاقے فرید آباد کا رہائشی جنید بھائی اور دوستوں کے ساتھ شاپنگ کر کے واپس جارہا تھا، حملہ آوروں نے جنید کو ملا کہتے ہوئے اس کی داڑھی کا مذاق اڑایا اور پھر گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کر اسے تشدد کر کے مارڈالا۔

زخمیوں میں جنید کا بھائی ہاشم اور 2 دوست شامل ہیں، جنید کے بھائی کا کہنا ہے کہ لڑائی کا آغاز اوکہلا سٹیشن پر ہوا، جب 20 لوگوں کا ایک گروپ ٹرین میں داخل ہوا اور ان سے سیٹ خالی کرنے کا مطالبہ کیا، انکار پر لڑائی کو مذہب کی جانب لے جایا گیا، پولیس نے واقعے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.