Breaking News

شہر شہر کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، کالعدم تنظیم کے رکن سمیت 13 گرفتار

 

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں سکیورٹی اداروں کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں۔ آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ کالعدم تنظیم کا ایک انتہائی اہم رکن گرفتار ہوا۔ اس کے علاوہ شدت پسندوں کے تین خفیہ اڈے مسمار کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے ڈیرہ بگٹی اور کاہان میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 کیمپ ملیا میٹ کر دیئے۔ 2 دیسی ساختہ آئی ای ڈیز برآمد کر کے ناکارہ بنا دی گئیں۔ پشین کے علاقے حرمزئی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا جو سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ پشاور کے علاقے متھرا میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔ ایک فوجی جوان اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پنجاب رینجرز، سی ٹی ڈی، پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے فیصل آباد، گوجرہ اور جڑانوالہ میں بھی آپریشنز کیے گئے، جن میں 12 مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved