Breaking News

پشاور میں بم اور خود کش جیکٹس بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی، 2 دہشتگرد ہلاک

پشاور میں فورسز کا کامیاب آپریشن، بم اور خود کش جیکٹس بنانے کی فیکٹری پکڑ لی، بزدل دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا، پولیس نے پشاور کے علاقے چمکنی میں رات گئے دہشت گردوں کی موجودگی پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد مقابلہ شروع ہوا، مقابلے کے دوران فوج کو طلب کر لیا گیا، فوج کی بھاری نفری، بم پروف ٹرک اور مشینری کے ساتھ پہنچی، آرمی جوانوں نے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کے بعد سرچ آپریشن کیا اور عمارت کو کلئیر قرار دیا، عمارت پر پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔ سی سی پی او پشاور طاہر خان نے آپریش ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے، 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے 600 سے زائد ڈیٹونیٹر ،بارودی مواد اور خودکش جیکٹس بنانے کاسامان، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، دستاویزات، موبائل فونز، حساس مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق تحقیقات جاری ہیں دہشت گرد یہاں کتنے عرصے سے مقیم تھے، اس کا پتہ چلایا جائےگا، ہلاک دہشت گرد چند روز قبل پولیس پر حملے میں بھی ملوث تھے۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved