سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سره روغہ کے علاقے سپین مزک میں بچے باہر کھیل رہے تھے کہ ان کی نظر ایک کھلونا نما چیز پر پڑی۔ بچوں کے اسے اٹھاتے ہی زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 بچے محمد انیس، طفیل، عاصم، حسین، عتیق اور اسرار جاں بحق جبکہ 2 بچے نقیب اور ثناء اللہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی آئی خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی تحصیل تیارزہ کے گاؤں پٹ توک میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔
Leave a Reply