عید الفطر پر سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر پولیس اور حساس اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور کے مختلف علاقوں کاہنہ، سمن آباد، نواں کوٹ اور شاہدرہ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں نشاط آباد، ملت ٹاؤن اور چک جھمرہ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس میں 20 اشتہاری اور متعدد مشکوک افراد دھر لیے گئے۔ فیصل آباد میں فوڈ اتھارٹی ویجیلنس ٹیم نے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ دھنولا کا رہائشی نسیم اکبر خود کو فوڈ سیفٹی آفیسر ظاہر کرتا رہا، ملزم کے خلاف تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ وہاڑی ضلع کے داخلی راستوں میتلا چوک اور اڈا کواٹر پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 200 سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ ایک مشکوک گاڑی سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی جبکہ چار افراد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ چنیوٹ میں بھی سرچ آپریشن کے دوران چار سو سے زائد افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ااور 150 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔
Leave a Reply