سپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کے بعد پاکستانی ٹیم میں واپسی کرنے والے باؤلر محمد عامر کے بارے میں انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک کا موقف تھا کہ انھیں دوبارہ چانس نہیں دینا چاہیے، تاہم اب دونوں کھلاڑی انگلش کاؤنٹی ایسسیکس میں ایک ساتھ پرفارم کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ پاکستانی باؤلر محمد عامر پیر کو انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں مڈل سیکس کیخلاف میدان میں اتریں گے جبکہ اسی ٹیم میں ان کے پرانے ناقد ایلسٹر کک بھی موجود ہیں۔ اس سے قبل دونوں کھلاڑیوں کا پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران آمنا سامنا ہوا تھا۔ محمد عامر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی ایلسٹر کک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، دونوں کے تعلقات ماضی میں بھی بہت اچھے رہے ہیں۔ ایسسیکس کاؤنٹی اور ایلسٹر کک نے انھیں جس طریقے سے خوش آمدید کہا ہے، وہ اس سے بہت خوش ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر کا کہنا تھا کہ میری انگلینڈ پہنچنے کے پہلے ہی دن ایلسٹر کک سے ملاقات ہوئی تھی جو بہت خوشگوار رہی۔ اس موقع پر ایلسٹر کک نے مجھ سے اردو سیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
Leave a Reply