وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آئل ٹینکر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے ۔ ہم دکھ اور الم کی اس گھڑی میں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں ، وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طور پر حادثے میں زخمی ہونے والوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کے اقدامات کرے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت اہم سیاسی رہنمائوں نے بھی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے اہلخانہ کو صبر کی تلقین کی ہے ۔
Leave a Reply