ٹینکر حادثہ: ہسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان، زخمی بہاولپور، ملتان اور فیصل آباد منتقل

 

عید سے پہلے احمد پور شرقیہ میں المناک حادثہ پیش آیا جہاں آئل ٹینکر پھٹنے سے 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جنہیں ابتدائی طور پر تحصیل ہسپتال احمد پور شرقیہ اور بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی جہاں ناکافی سہولیات کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لہٰذا متعدد زخمیوں کو سی ایم ایچ بہاولپور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق زخمیوں کی عیادت کیلئے وکٹوریہ ہسپتال پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ میتوں کے فرانزک ٹیسٹ کیلئے ٹیمیں پہنچ رہی ہیں، لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں، شناخت بغیر ڈی این اے ممکن نہیں رہی، 108 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونے لے لئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ ملتان اور لاہور میں کئے جائیں گے، کچھ میتیں امانتاً دینے کے بارے میں بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.