چاروں طرف پٹرول بھرنے والوں کی لاشیں ہی لاشیں دیکھیں: عینی شاہدین

 

احمد پور شرقیہ: سانحہ احمد پور شرقیہ میں کئی خاندان اجڑ گئے۔ حادثے سے پہلے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الٹنے والے ٹینکر سے پٹرول جمع کرنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی تھی۔ بچے بڑؕے سبھی سنگین غفلت کا ارتکاب کرتے نظر آئے۔ پٹرول بھرنے کے لئے بوتلیں، برتن، کولر جو ملا سب لے آئے۔ سڑک کے دونوں اطراف بڑی تعداد میں گاڑیاں بھی کھڑی نظر آ رہی تھیں۔ موٹر سائیکل، کاروں، رکشوں والے سب پٹرول بھرنے میں لگے رہے۔ کسی نے نہ سوچا کہ ذرا سی غفلت انہیں موت کی وادی میں لے جا سکتی ہے اور پھر پل بھر میں قیامت صغریٰ بپا ہو گئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.