چاند نظر آ گیا، کل ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی

 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ شوال المکرم کا چاند نظر آ گیا ہے۔ کل بروز پیر یکم شوال المکرم ہو گی اور ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں لاہور، کراچی، ملتان، قصور، حیدر آباد، کشمور، جھنگ، بورے والا، اوکاڑہ، پاکپتن، نواب شاہ، سکھر اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

مسلمان دن کا آغاز سویٹ ڈشز کھانے سے کریں گے اور پھر نماز عید ادا کی جائے گی۔ شہر اقتدار میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہو گا۔ دیگر شہروں میں بھی نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے جن کے بعد لوگ عید ملیں گے اور پھر دوست احباب اور عزیز و اقارب سے ملنے ملانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ستائیس رمضان سے 29 رمضان کے دوران ملک بھر میں ہونے والے چند بڑے سانحات کے باعث اس بار قوم سادگی سے عید الفطر منائے گی اور بچھڑ جانے والے پیاروں کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے اہل وطن کو عید الفطر مبارک۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.