Breaking News

کے پی کے میں عید پر سکیورٹی الرٹ رکھنے کا فیصلہ

 

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی ۔ پشاور میں 247 سے زائد مساجد میں نماز عید کے اجتماعات کی حفاطت کے لئے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے ۔ عید سکیورٹی پلان کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا جس میں بازاروں کی حفاظت ، نماز عید کے اجتماعات اور بعد ازاں عید کے تین دنوں میں شہروں کی حفاظت کے انتظامات شامل ہیں ۔ انسپکٹر جنرل پولیس کے مطابق تمام آفیسرز کو عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے علاوہ مسافروں کی حفاظت کے احکامات بھی جاری کئے جا چکے ہیں ۔ پشاور میں بھی عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سکیورٹی پلان کے تحت پولیس کی ریگولر فورس کے علاوہ 12سو اضافی اہلکار بھی سیکورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات کئے گئے ہیں ۔ عید الفطر کو میٹھی عید کہا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے دہشت گردی کی وبا نے اس میٹھے تہوار کو بھی ہتھیاروں کے سائے تلے پناہ لینے پر مجبور کر دیا ہے
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved