آرمی چیف کا نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خصوصی طور پر نشتر ہسپتال ملتان پہنچے جہاں انہوں نے آئل ٹینکر حادثے میں زخمی افراد کی عیادت کی اور شہدا کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو وائس چانسلر نشتر ہسپتال اور انچارج برن سینٹر نے زخمیوں کے علاج سے متعلق بریفنگ دی۔ بعد ازاں آرمی چیف نے ملتان گیریژن میں شہدا کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا لوگوں میں شعور اجاگر کر کے آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن پر جان دینے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، قوم کو اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.