احمد پور شرقیہ واقعے نے دل دہلا دیا :مراد علی شاہ

۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احمد پور شرقیہ کے واقعے میں دل دہلا کر رکھ دیا ہے جس کے باعث عید کی خوشی میں بھی کمی آئی ہے ، سندھ میں سول ہسپتال کراچی ، جناح ہسپتال اور گمبٹ میں بہترین برنس یونٹس موجود ہیں لیکن سائوتھ پنجاب میں یہ سہولیات موجود نہیں جو افسوسناک بات ہے ۔ گڑھی خدا بخش بھٹو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد سی ٹی ڈی نے بھرپور ایکشن لیا ہے ، ماضی میں کراچی دہشتگردوں کا گڑھ تھا جنہیں پیچھے دکھیل دیا ہے ۔ وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان کو پیچھے دھکیل رہی ہے جو خطرناک بات ہے ۔ ہم نے اس معاملے پر اظہار تشویش ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کی جب ضرورت پڑتی ہے تو بلاتے ہیں ۔ اس حوالے سے اے ڈی خواجہ کے معاملے کو جوڑنا کا کوئی معاملہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پیپلز پارٹی کی ماضی میں طاقت تھی اور اب بھی الیکشن مہم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں چلائیں گے ، پارٹی چھوڑ کر جانے والوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، ووٹ عوام دیتے ہیں اور وہ پی پی پی کے ساتھ ہے ، کسی کو پارٹی میں آنے یا جانے سے منع نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ صوبے کے ہر آئینی اور قانونی حق کے لیے لڑ رہے ہیں، سی سی آئی کی میٹنگ آدھے ختم کی گئی، ہمارے خدشات برقرار ہیں کسی سی سی آئی میٹنگ میں انہیں اٹھایا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ قبل از وقت الیکشن ہوں یا نہ ہوں پانامہ جے آئی ٹی کے اثرات کسی نے کسی شکل میں پڑیں گے جس کے بارے میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.