وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے متعلق دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ المناک اور افسوسناک واقعہ ہے اور اس پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مفاد عامہ میں میڈیا سے اپیل ہے کہ کوریج کرتے ہوئے خصوصی احتیاط برتیں، ناظرین بالخصوص بچوں اور خواتین کیلئے نامناسب فوٹیج اور تصاویر نہ دکھائی جائیں۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ عوام تک معلومات کی فراہمی میڈیا کی ذمہ داری ہے، ہم سب میڈیا کا احترام کرتے ہیں، میڈیا کا بھی فرض ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائے۔
Leave a Reply