کراچی کے الیکٹرک کا شہر قائد کے باسیوں کو عید کا تحفہ ، رمضان المبارک کی طرح عید الفطر کے پہلے دن بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ حکومت نے رمضان میں سحر و افطار کی طرح عید پر بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن کے الیکٹرک نے حکومت کی ہدایت ہوا میں اڑا دی اور سحر و افطار کی طرح عید کے پہلے دن بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ۔ لانڈھی تھری اے ، بی اور چار نمبر کے مکینوں نے بتایا کہ وہ صبح پانچ بجے سے بجلی سے محروم ہیں جبکہ ملیر کے مختلف علاقوں شاہ فیصل کالونی ، کورنگی ، سرجانی ٹائون ، گلستان جوہر اور نیو کراچی میں بھی بجلی کی بندش سے شہریوں کوعید پر مشکلات کا سامنا ہے ۔
Leave a Reply