Breaking News

چیف آف نیول سٹاف کی پاک بحریہ کے اگلے مورچوں پر تعینات دستوں کے ہمراہ عید

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پاک بھارت سرحد سے ملحقہ سر کریک کے علاقے میں قائم پاک بحریہ کے اگلے مورچوں پر تعینات دستوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔ قائم مقام کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل اطہر مختار بھی اس موقع پر نیول چیف کے ہمراہ تھے۔ ایڈمرل ذکاءاللہ نے عید الفطر کی نماز کریک بٹالین ہیڈ کوارٹرز سجاول میں ادا کی جس کے بعد نیول چیف وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے عید ملے۔ بعد ازیں چیف آف نیول اسٹاف نے پاک بھارت سرحد کے قریب واقع غنی پوسٹ کا دورہ کیااور وہاں موجود افسروں اور جوانوں سے غیر رسمی ملاقات کی ۔ اس موقع پر نیول چیف نے افسروں اور جوانوں کے حوصلے اور عزم و ہمت کی تعریف کی جو دلدلی اور غیر متوقع آبی راستوں پر مشتمل انتہائی مشکل زمینی خطے اور جغرافیائی ماحول میں وطن عزیز کی بحری سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔ نیول چیف نے اس علاقے میں تعینات دستوں کے بے لوث جذبے اور کام سے لگن کو بھی بے حد سراہا جس کی وجہ سے وہ دفاع ِ وطن کے مقدس فریضے کی انجام دہی کے باعث اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے بہت دور بھارتی سرحد کے قریب عید منارہے ہیں
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved