‘امریکہ بھارت کی زبان بولنے لگا، تحریک خود ارادیت کو دہشتگردی کہا جا رہا ہے’

امریکہ کی جانب سے سید صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دینے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے، کہتے ہیں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں بھارت ملوث ہے، انسانی اور جمہوری اقدار کی علمبردار طاقتوں کا کشمیر پر مؤقف دوہرے معیار کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، بین الاقوامی برادری کا ضمیر جنجھوڑتے رہیں گے اور کشمیری عوام کے حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.