امریکہ نے کشمیری رہنما صلاح الدین کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا

دورہ امریکہ پر ٹرمپ کی نریندر مودی کو خوش کرنے کی کوشش ، امریکہ نے کشمیری رہنما حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دہرا معیار پھر سامنے آگیا ۔ وائٹ ہائوس کے باہر نہ مظلوم کشمیریوں کی آواز سنی گئی نہ ہی سکھ کمیونٹی کے احتجاج پر کوئی دھیان دیا گیا ۔ اربوں ڈالرز کے معاہدوں کے لیے مودی کو خوش کر دیا ۔ مودی کی امریکی یاترا پر امریکہ نے کشمیری رہنما حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ۔ امریکا میں اُن کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ۔ دوسری جانب ٹرمپ مودی ملاقات کے وقت وائٹ ہائوس کے باہر کشمیریوں اور سکھ کمیونٹی نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مودی کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کیے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.