جے آئی ٹی رحمان ملک کو بلا کر خود متنازع ہو رہی ہے :عابد شیر علی

وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رحمان ملک کو بلا کر خود متنازعہ ہو رہی ہے ۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مخالفین ہم سے 45 سال کا حساب مانگ رہے ہیں جو ہم نے فراہم بھی کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف ان کے اپنے پاس 10 سال کا حساب موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کا دس سال تک احتساب کرنے والے پرویز مشرف کو بھی عدالت طلب کیا جائے ، عابد شیر علی نے کہا کہ عزیر بلوچ ، ایان علی اور شرجیل میمن پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جا رہا

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.