جے آئی ٹی کے رکن عرفان منگی کی طرف سے 25 جون کو جاری کئے گئے سمن میں وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو پانچ جولائی کو دن گیارہ بجے تمام ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ حسین نواز جے آئی ٹی میں چھٹی بار چار جولائی کو پیش ہوں گے جبکہ وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز تین جولائی کو تیسری بار پیش ہوں گے۔ وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع بھی دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے دو جولائی کو پیش ہوں گے۔
Leave a Reply