ایئر چیف مارشل سہیل امان نے آئیل ٹینکر حادثے کے متاثرین سے بات کی سانحے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس پاکستانی عوام کے ہر دکھ اور رنج میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سانحے کے متاثرین کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
Leave a Reply