ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید ترین گرمی کے بعد موسلا دھار بارش مضافاتی علاقوں میں کئی مکانات اور دیواریں گر گئیں ، برساتی نالوں کا پانی فصلوں کو بہا لے گیا ۔ شدید ترین گرمی کے بعد شہر اور نواحی علاقوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل کر دیا ۔ اندرون شہر میں نکاسی کے نظام کی بندش کے باعث نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں کے اندر داخل ہو گیا ۔ بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ تحصیل پہاڑ پور ، ڈھکی اور بلوٹ شرلف میں موسلا دھار بارش کے باعث کئی مکانات اور دیواریں گر گئیں ۔ پہاڑیوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ، کچہ کے علاقوں میں آمد و رفت کے راستے بند ہو گئے ۔
Leave a Reply