وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی تیز بارشوں کی وجہ سے جہاں زندگی کے دیگر شعبے متاثر ہوئے ہیں وہیں فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ ایئرپورٹ اور رن وے پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے اور کئی پروازیں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ پی آئی اے نے خراب موسم کی وجہ سے کئی پروازوں کی منسوخی کا اعلان بھی کیا ہے ۔
Leave a Reply