تحصیل دیپالپور میں رتہ کھنہ روڑ پر مقامی مشروب ساز فیکٹری پر افطاری کے اوقات میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے محمد اکرم نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک راہگیر اسپتال جا کر دم توڑ گیا۔ واقعہ میں دو افراد شدید زخٰمی بھی ہوئے۔ فائرنگ کی آواز پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور فرار ہوتے ہوئے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ پکڑے جانے والے والے ڈاکو کو عوام نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
Leave a Reply