صوبائی دارالحکومت کے چلڈرن اور سروسز ہسپتال میں برن یونٹس نہ ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ کو 54 بیڈز کی دستیابی بتا دی گئی۔ چلڈرن ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں برن کا ایک بھی بیڈ دستیاب نہیں لیکن بتایا گیا کہ یہاں پر 54 بیڈز موجود ہیں جبکہ سانحہ بہاولپور کے بعد جنوبی پنجاب میں محکمہ صحت کی کارکردگی سے پردہ اٹھ گیا۔ جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے 8 سالوں میں 9 بار سمری تیار ہوئی لیکن کچھ نہ ہوا۔ صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 7 ارب کا منصوبہ 2011ء میں بنایا گیا جو 17 ارب تک پہنچنے کے بعد اب شروع کیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں 55 ایمبولینس کی کمی پائی گئی ہے۔ متعدد بار فنڈز مانگے لیکن پیسے جاری ہی نہ ہوئے جبکہ حکومت پنجاب سب اچھا کی رپورٹ دینے پر لگی ہے۔
Leave a Reply