طویل عرصے سے سندھ حکومت اور آئی جی سندھ میں ٹھنی ہوئی تھی لیکن عید الفطر کے دوسرے روز اے ڈی خواجہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پاس پہنچے اور ان سے عید ملے۔ مراد علی شاہ نے اللہ ڈنو خواجہ سے کچھ دیر بات چیت بھی کی۔ اس سے قبل سندھ حکومت کے کئی اجلاسوں میں اے ڈی خواجہ کو نہیں بلایا گیا وزیر اعلیٰ سندھ سے دیگر سینئر افسران بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں عید ملے۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ ثناء اللہ عباسی، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر سمیت متعدد عہدیداروں نے بھی مراد علی شاہ سے عید ملی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مہمانوں کو شیر خورمہ، سویاں اور مٹھائیاں پیش کی گئیں۔
Leave a Reply