عید کا تیسرا دن ، بچے تفریحی مقامات کا رخ کرنے کو تیار

عید ابھی باقی ہے ، آج بھی خوب ہلہ گلہ ہوگا ۔ بچوں نے سب تیاری کرلی ہے ، موسم بھی سہانا ہے گرمی کے ستائے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رُخ کرینگے ۔ عید ابھی ختم نہیں ہوئی ، بچوں کو بھی عیدی وصول کرنا باقی ہے ۔ پہلے اچھا سا ناشتہ کریں گے ، آج کی پلاننگ پہلے سے کرلی تھی ، بڑوں نے بھی وعدہ کرلیا تھا ۔ لاہوریے دوسرے دن بھی اچھے موسم کے مزے لیتے رہے ، عید کی تیسری صبح بھی خوشگوار رہی ، آج بھی خوب ہلہ گلہ ہوگا ، کوئی انکل کی طرف جائے گا تو کسی نے پارک میں پکنک منانے کی تیاری کرلی ۔ شہر اقتدار میں رات کی بارش سے رُت بدل گئی ۔ کراچی والے بھی تفریحی مقامات پر موج مستیاں کریں گے ، بچوں نے آج پھر جانے کی ضد کر رکھی ہے ، گھروں میں پکوان تو تیار ہوں گے لیکن زیادہ تر باہر ہی کھانے کے مزے لیں گے ۔ ریسٹورنٹس پر بھی ڈیرے لگیں گے ۔ بچوں کی عید تو چلتی رہے گی مگر بڑوں کو یاد رکھنا ہوگا چھٹی کا آخری روز ہے ، کل سب نے کام پر جانا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.