فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، ناقص اشیا پر مختلف کینٹینوں کو جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوامی تفریحی مقامات اور فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ عید کے تیسرے روز بھی جاری رکھی ، ناقص صفائی اور اشیا پر مختلف کینٹینوں کو جرمانے کر دئیے ۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لاہور میں گریٹر اقبال پارک ، چڑیا گھر ، سفاری پارک ، شاہی قلعہ اور دیگر پارکس کے کیفے ٹیریاز کا معائنہ کیا ۔ گریٹر اقبال پارک کی تینوں کینٹینوں کو ناقص صفائی پر 25 ، 25 ہزار جرمانہ کیا گیا ۔ کیفے ٹیریاز میں 55 کلو ناقص سبزیاں ، 28 کلو ناقص ، ملاوٹ زدہ کیچپ ، 30 پیکٹ ناقص برگر موقع پر تلف کر دیا گیا ، لاہور زو کی کینٹین کو 25 ، سفاری پارک کینٹین کو 20, 20 ہزار ، گلشن اقبال پارک کینٹین کو 15 ہزار جرمانہ کیا گیا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.