مری میں لوئر دیول کے قریب مسافر بس کھائی میں جا گری جس سے متعد افراد زخمی ہوگئے ۔ بدقسمت بس مظفر آباد سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جا رہی تھی کہ اسی دوران لوئر دیول کے قریب بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری ، ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منقل کر دیا ۔ بس کو حادثہ کیسے پیش آیا جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے اس کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔ زخمیوں کے علاج کیلئے تین ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے
Leave a Reply