وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سابق چیئرمین پی آئی اے چوہدری احمد سعید کی رہائش گاہ گلبرگ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بھی گلبرگ پہنچے ۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے والدہ کے انتقال پر چوہدری احمد سعید ، چوہدری احمد مختار ، چوہدری احمد جاوید اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے مرحومہ کی اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ والدہ کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے ، وہ غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں ۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی
Leave a Reply