عید کی آمد آمد کے ساتھ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا۔ پشاور کے علاقے توحید آباد، رشید گڑھی سمیت مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ سحری کے بعد شروع ہونیوالا آپریشن چار گھنٹے تک جاری رہا جس میں پانچ سو کے قریب گھروں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران سو سے زائد مشکوک افراد کو گرفتارکیا گیا، جس میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔ جبکہ ان کے قبضے سے کلاشنکوف و اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے شہر میں داخل ہونیوالی ایک گاڑی سے چالیس سے زائد پستول بھی برآمد کر لئے جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذید 28 افراد کو حراست میں لیکر مقدمات درج کر لئے گئے۔
Leave a Reply