رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کے پولیس اہلکار کو کار سے کچلنے پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو جلال آ گیا۔ اندوہناک واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے صوبائی پولیس سربراہ سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی۔ پنجاب پولیس کو غمزدہ ورثاء کے تحفظ کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان مرنے والے پولیس آفیسر کے اہل خانہ کو سیاسی دباؤ یا خطرے سے ہر صورت تحفظ فراہم کریں۔ بلوچستان اسمبلی کے رکن مجید خان اچکزئی نے پانچ روز قبل، پولیس اہلکار کو جی پی او چوک کوئٹہ میں کار تلے کچل دیا تھا۔
Leave a Reply