سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیاں، کالعدم تنظیم بی ایل اے کا اہم دہشت گرد ساتھیوں سمیت سرنڈر، کوئٹہ میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ بھی ناکام، نصب بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفساد میں اہم کامیابی، بی ایل اے دہشت گرد عبدالرسول عرف استاد عرف بورجن باس نے ہتھیار ڈال دئیے، کوئٹہ کی سبزل روڈ پر عید پر دہشت پھیلانے کی کوشش بھی نا کام بنا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں اور خفیہ معلومات پر آپریشنز کے نتیجے میں عبد الرسول اپنے گروہ اور اسلحہ بارود کے ساتھ خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے پر مجبور ہوا، عبدالرسول پسنی، کولانچ، دشت اور مند کے علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ہے، سرنڈر کرنے سے امن اور استحکام کی صورتحال بہتر ہوگی دوسری طرف ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ میں عید پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سبزل روڈ پر نصب بارودی سرنگ ناکارہ بنادی۔
Leave a Reply