Breaking News

کراچی :ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جاں بحق نوجوان کے لواحقین کا مظاہرہ

کراچی گلبرگ میں نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جاں بحق شخص کے اہل خانہ نے احتجاج کیا۔ مشتعل عوام کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ ، انتظامیہ اور پولیس سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ۔ گلبرگ کے علاقے میں نجی ہسپتال میں عمران نامی شخص دوران علاج دم توڑ گیا ۔ موت کی خبر ملتے ہی اہل خانہ اشتعال میں آگئے ۔ مشتعل عوام نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ لواحقین کے مطابق عمران کی طبیعت بگڑنے کے باوجود ڈاکٹر نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ عمران کے انتقال کو کئی گھنٹے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے اطلاع دی ۔ تاہم انتظامیہ اور پولیس سے مذاکرات کے بعد احتجاجی مظاہرہ ختم کر دیا گیا
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved