سلمان خان کی نئی فلم ” ٹیوب لائٹ ” فلم بینوں کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکی

سلمان خان کی نئی فلم ” ٹیوب لائٹ ” فلم بینوں کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکی، عید پر ریلیز ہونے والی فلم پہلے چار دن میں توقع کے مطابق 100 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکی۔

سلو میاں کی چھ سال میں عید پر ایک کے بعد ایک ہٹ فلم، بجرنگی بھائی جان اور سلطان نے سستی ٹکٹوں اور کم سکرینوں کے باوجود ریلیز ہونے کے پانچویں اور تیسرے دن 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا تھا، لیکن ٹیوب لائٹ چوتھے دن مشکل سے 80 کروڑ کراس کرسکی، بجرنگی بھائی جان اور کک نے پہلے دن 25 کروڑجبکہ سلطان اور ایک تھا ٹائیگر نے پہلے دن 30 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا تھا، لیکن ٹیوب لائٹ صرف 21 کروڑ جمع کرسکی۔

ٹیوب لائٹ کے کم بزنس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ ہالی وڈ فلم   لٹل بوائے   کی کاپی ہے، صرف فلم کی کہانی ہی نہیں بلکہ کچھ سین بھی چوری کئے گئے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.