فیصل آباد میں لیگی ایم این اے کے ڈیرے پر معمولی تنازع پر گن مین نے ساتھی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ جھنگ روڈ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے دھاندرہ میں واقع پیش آیا، جہاں مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر نثار کے ڈیرے پر انکے محافظ آپس میں لڑ پڑے ، چارپائی بچھانے کےمعاملے پر تلخ کلامی ہوئی اور نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی، گن مین جمیل نےفائرنگ کر کے ساتھی گن مین زاہد کو قتل کر دیا، واقع کے بعد ملزم جمیل موقع سےفرار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے مقتول کا تعلق رحیم یارخان سے ہے جبکہ ملزم جمیل کا تعلق گجرات سے بتایا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جاے گا۔
Leave a Reply