نانگا پربت سے دو غیر ملکی سیاح پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے، ترجمان الپائن کلب کا کہنا ہے کہ تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم موسم آڑے آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نانگا پربت سیر کرنے کے لیے جانے والی ٹیم کے دو سیاح پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے، الپائن کلب کے ترجمان قرار حیدری کا کہنا ہے کہ لاپتہ سیاحوں میں البیرٹو سیران کا تعلق سپین اور ماریانو گلسین کا تعلق ارجنٹائن سے ہے، دونوں کوہ پیما 13 رکنی ٹیم کے ساتھ نانگا پربت سر کرنے گئے تھے، ٹیم ایک ماہ قبل گئی تھی باقی ارکان واپس دیامر پہنچ گئے، ٹیم کا رابطہ آخری بار گزشتہ ہفتے ہوا تھا، امدادی ٹیموں نے دونوں کوہ پیماؤں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے، موسم شدید خراب ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔
Leave a Reply